شیموگہ:۔شہر کےبیشتر علاقوں میں آوارہ کتوں اور خنزیروں کی تعداد حد سے تجاوز کرچکی ہے،جس سے راہ گیروں اور سواریوں کا مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے،لیکن اس سمت میں میونسپل کارپوریشن کی لاعلمی اب عوام میں غم و غصہ کا باعث بنی ہوئی ہے۔متعدد سوشل میڈیا اور اخبارات پر تصاویر کے ساتھ خبریں آنے کے باوجود کارپوریشن کارروائی کرنے میں کوتاہی کر رہاہے۔ یہ ضلع پہلے ہی ریاست میں ڈینگی کے مشتبہ معاملات میں تیسرے نمبر پر ہے اور کارپوریشن کو وبا کے پھیلنے سے پہلے بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔تمام 35 وارڈز میں مچھروں کی تعداد حد سے بڑھ گئی ہے، خنزیروں اورکتوں پر قابو نہیں پایاجارہاہے،راستوں پربچوں کا چلناپھرنا مشکل ہو گیا ہے، کئی مقامات پر آوارہ کتوں کی جانب سے حملے کئے جانے کی وارداتیں بھی پیش آرہی ہیں،لیکن ان تمام طرح کے مسائل کے باوجود کارپوریشن نے خاموشی اختیارکی ہوئی ہے۔شہرکے درگی گڈی، بسوانگڈی ، ننجپا لے آؤٹ، وینوبا نگر ،آٹو کمپلیکس، بنکی نگر، گوپال گوڑا بڑاونے، بمن کٹے، آر ایم ایل نگر میں آوارہ کتوں کی دہشت وتعدادمیں روزبروز اضافہ ہوتاجارہاہے،جسے آنےجانےوالے راہ گیروں وبچوں کو پریشانی لاحق ہورہی ہے۔عوام نے مطالبہ کیاکہ اس ضمن میں کارپوریشن اس تعلق سے مداخلت کرتےہوئے اس مسئلے کو حل کرے۔
