ریاست میں منعقد کونسل انتخابات کے نتائج عوامی بیداری کو ثبوت : کےعبدالجبار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:۔ 10 ڈسمبر کو ہوئے دھارواڈ، گدگ ، ہاویری حلقہ سے کونسل کیلئے منتخب کرناٹک پردیش کانگریس ورکنگ کمیٹی صدر سلیم احمد کو بیلگام کانگریس پارٹی دفترمیں منعقد ایک نشست میںکے پی سی سی صدر شعبہء اقلیت سابق رکنِ کونسل ‘کے عبدالجبار ‘ نے کامیابی کی مبار ک باد دی اس موقع پر بذریعہ فون رابطہ پر موجود نمائندہ روزنامہ سالار سے گفتگو کرتے ہوئے کونسل انتخابات میں کانگریس پارٹی کی کامیابی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا  اور کہا کہ ریاست میں عوام  پوری طرح طرح بیدار ہوچکی ہے ،عوام اب یہ سمجھ چکی ہے کہ یہ حکومت ملک کے انتظامی معاملات میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے، ملک و ریاست میں بدعنوانی کا دور دورہ ہے ، تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگا ر ہیں ،پیٹرول ڈیزل و رسوئی گیس کی قیمتیں حتہ کہ روز مرہ کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان سے با تین کرنے لگی ہیں ،مگر یہ سوٹ بوٹ والی سرکار جس کو عوام کی پریشانیوں سے کیا لینا دینا، کورونا سے لاکھوں لوگ موت کی آغوش میں چلے گئے ان کےورثہ کو معقول سہولت فراہم کرنے میں بھی حکومت کی جانب سے کوئی دلچسپی عوام نے نہیں دیکھی،لاکھوں لوگ آکسیجن کی کمی اور نا ملنے کے سبب موت کی آغوش میں چلے گئے ،آکسیجن کے معاملے میں بھی اس حکومت کے ایک رکنِ پارلیمنٹ نے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی کہ وہ اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کسی پر الزام لگارہے تھے ،جس کا عوام نے احساس کرلیا ،ملک کی مرکزی و ریاستی بھاچپا ئی حکومت ہر محاذ پر پوری طرح ناکام ہوچکی ہے عوام نے محسوس کیا اور تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے کونسل انتخابات میں برسرِ اقتدار پارٹی کے غبارے سے ہوا نکال دی ، جمہوری ملک میں عوام کی رائے کافی اہم اورمضبوط ہوتی ہے اور کونسل انتخابات میں عوام کی رائے کانگریس پارٹی کے حق میں پائی گئی، اس کواُمید تو کیا یقین سے کہا جا سکتا ہے آنے والے ضلع پنچایت و تعلقہ پنچایت اور عام اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی کامیابی یقینی ہے ،اس ملک کو کانگریس کی سخت ضرورت ہے، کانگریس پارٹی نے ملک کی تعمیر کی اور اس کو چلانے کیلئے بھی کانگریس پارٹی کے پاس بہترین لائحہ عمل ہے ، کانگریس پارٹی نے کبھی ذات پات کے نام پر سیاست نہیں کی جس کی تاریخ ہے وہ تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے والی ملک کی واحد سیاسی پارٹی ہے ۔مزید عبدالجبار نے کہا کہ بیلگام ضلع کانگریس دفتر میں کانگریس شعبہ اقلیت کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس  میں ضلع بھر کے اقلیتی قائدین جمع رہے اقلیتوں کے مسائل پر کھل کر بات چیت ہوئی اِسی طرح ریاست بھر کے تمام ضلعوں میں کانگریس شعبہء اقلیت کو متحر ک وفعال بناکر ملک وقوم کے ساتھ ساتھ ملی مفادات کے تحفظ پر پوری ایمانداری و توجہ سے کام کرنے کا سبھوں نے بیڑا اُٹھایا بہت جلد ریاست کے تمام اضلاع میں کانگریس شعبہء اقلیت کی میٹنگ منعقد کی جائیگی ، اس موقع پر سیاسی لیڈران سے بڑھ کر ملی سماجی قائدین کی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے ،پارٹی لیڈران کو اپنی پارٹی کے اعلیٰ لیڈران پر جو  دباؤ بنانا مشکل ہو ،مگر ملی قائدین یہان اپنی پوری بے باکی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اوریہی بےباکی پارٹیوں میں موجود ملی سیاسی قائدین کے لئے ریڑھ ثابت ہوسکتی ہے، اس طرح آپسی اتحاد کے ذریعہ مکمل طور پر ملت کے مفادات کا تحفظ آسان ہوجائے گا،بتایا گیا اس موقع پر کے پی سی سی شعبہء اقلیت نائب چیرمن مدبر احمد خان بنگلورو،سلیم خطیب بیلگام، بنگلورو جنوب ضلع شعبہء اقلیت ضلع چیرمن ارشاد احمد شیخ ،داونگیرے سابق ضلع وقف مشاورتی کمیٹی چیرمن سراج احمد ،ریحان وغیرہ شریک رہے۔