120 موبائل چوری کرنے والے شاطرچور گرفتار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر کرائم
بھدراوتی:۔بھدراوتی تعلقے میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ایک لیاپ ٹاپ سمیت بڑے پیمانے پر موبائل فون کا ضبط کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔اس معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کرنے کی بات ہلے نگر پولیس نے کہی ہے۔ پولیس سے ملنے والی اطلاع کے مطابق گذشتہ روزدو افراد چوری کئے گئے موبائل فون کو بھدراوتی میں فروخت کرنے کی غرض سے چنگیری کی جانب سے بھدراوتی کی جانب موٹر بائک کے ذریعہ آرہے تھے اسی دوران بھدراوتی ہلے پولیس اسٹیشن کو ملنے والی منظم اطلاع کےنتیجے میں پولیس نے بیک وقت حرکت دکھاتے ہوئے افسران اوراہلکاروں کی ٹیم سیگے باگی کے قریب چنگیری روڈ سڑک پر موٹر بائک کو روک کر تلاشی لیتے ہوئے موبائل سمیت دو لوگوں کو گرفتار کرنے کی بات سامنے آئی ہے ۔ملزمین کی شناخت بھوی کالونی کا ساکن شرینواس(26) اور درگی نگر عاظم بابو(28) کے طورپر سامنے آئی ہے۔ تلاشی کے دوران پولیس نے ایک بیاگ میں رکھے ہوئے 120 موبائل فون جس کی مالیت 11 لاکھ بتائی جارہی ہےضبط کرلئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ڈیل کمپنی کا ایک لیاپ ٹاپ بھی پولیس نے قبضہ میں کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزمین سمیت انکی موٹرسائیکل کو بھی حراست میںلے کیا ہے ان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔