کرسمس اور نئے سال کے موقع پر تحفظ کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔کرسمس اور نئے سال کیلئے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے شیموگہ ڈسٹرکٹ کرسچن اسو سیشن اور ضلع فاسٹرس اسوسیشن کی طرف سے ضلعی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی ایم لکشمی پرساد سے کی گئی ہے۔ کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کیلئے پرامن، مقدس، عبادت گاہوں میںکچھ تنظیموں اور سماجی دشمن عناصرافراد کی طرف سے ہراساں کیے جانے، ہنگامہ آرائی یا کسی قسم کی مداخلت سے تحفظ فراہم کرنےکی گذارش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچھ لوگ دبائومیں اور لالچ کے ذریعہ زبردستی تبدیلی مذہب پراصرار کرنے کاجھوٹا دعویٰ کر کے عیسائیوں کی پرامن عبادتوں میں خلل ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے۔یہ افسوسناک ہے کہ چرچ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جبراً تبدیلی مذہب کرنے والوں کے خلاف مقدمہ چلانے پر کوئی اعتراض نہیں ہےلیکن ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے جو غیر ضروری طور پر چرچ اور عبادت گاہ میں گھس آتے ہیںاور ہماری عبادتوں میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کرسچن طبقہ امن پسندطبقہ ہے اورامن کے دائرے میں رہ کرہی اپنی سماجی خدمت میں مصروف ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 24دسمبر سے 1 جنوری تک ہونے والی کرسچن سماج کی عبادتوں کو پرامن طور پر انجام دینے اورکسی طرح کا ناگریز واقع رونما ہونے سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر لیڈرپی ڈی یسوداس، بی یسوداس، ایڈورڈ اوردیگر موجودتھے۔