چنبسپا کے بیان کی کانگریس نے کی مذمت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: شیموگہ کارپوریشن کے حکمران پارٹی لیڈرایس این چنبسپا نےسابق وزیر اعلیٰ سدرامیا اور کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمارکے خلاف دئے گئے بیان پر آج کارپوریشن کی اپوزیشن لیڈریمونا رنگے گوڑانےکڑی مذمت کی ہے۔انہوں نے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چنبسپانے ایک پریس کانفرنس میں کرناٹک کے باوقار سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا اور ڈی کے شیوکمار کو ملک بدر کرنے کی بات کہی ہے۔ یہ ایک مضحکہ خیز بیان ہے کانگریس پارٹی اس بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔اپنے وجود کو برقراررکھنے اور خوشامد کی خاطر چنبسپا اکثر ایسے بیانات دیتے رہتے ہیںکہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بہت سے سنگین مسائل موجود ہیں لیکن صرف سیاست کی خاطر انسداد گائوکشی اور ہندوتوا کے الفاظ استعمال کرنے والی بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد سے ہندوستانیوں کو مالی مشکلات سے دوچار کر رہی ہے۔ اس طرح کے مسائل اس وقت اتنہا پر ہیں۔ ترقی کی سوچ رکھنےا ور اس پر کام کرنے کے بجائے سیاست کیلئے ہندوؤں کے حق میں ہم ہیں یہ کہنا بچکانہ ہے ۔کارپوریشن کے اثاثوں میں شامل شیوپا نائک مارکیٹ (بیاری سٹی سنٹر مال) جیسے مسلمانوں نے لیز پر لیا ہےمحض اس وجہ سے بی جے پی انتظامیہ اسے فروخت کرنے جارہی ہے۔یہ لوگ صرف ووٹ کیلئے سیاست کیلئے ہندوؤں کے حق کی باتیں کرتے ہیں،پہلے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کریں جو اس شیوپا نائک مارکیٹ کو بیچنے جا رہے ہیں۔بعدازاں وہ اپنے کہے مطابق اپنی ڈبل انجن سرکار کے کہنے پر چلیں انکے لئے ایسا کرنا ممکن ہوجائے تو بعد میں ہمارے لیڈروں کے بارے میں بیان بازی کریں ۔