ریاست میں اچانک لاک ڈاون کااعلان؛پولیس نے زبردستی بند کروائی کاروبار ودکان

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

شیموگہ:۔ریاستی حکومت کی جانب سے کوویڈ۔19 وباء پر قابو پانے کیلئے 22اپریل سے پوری ریاست میںامتناعی احکامات دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نائٹ کرفیو کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن جمعرات کو اچانک پولیس کی جانب سےریاست کے مختلف اضلاع سمیت شیموگہ میں زبردستی دکانیںوکاربار بند کروایا گیا۔اطلاعات کے مطابق دوپہرکے قریب1 بجے ریاست کے مختلف علاقے بنگلور، میسور، داونگیرے، ٹمکور، بیلگام،شیموگہ سمیت مختلف شہروں میں اچانک پولیس نےاعلان کرنا شروع کردیا کہ لوگ اپنی اپنی دکانوں کو بند کرکے گھر چلے جائیں۔ لوگوں نے وجہ جاننے کی کوشش کی تو اُنہیں بتایا گیا کہ سرکار کی جانب سے ابھی نئی گائیدلائن جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پوری ریاست کو مکمل لاک ڈاون کیا جارہا ہے۔غیر اعلان شدہ لاک ڈاون کے تحت اب ریاست کے مختلف شہروں اور علاقوں میں پولیس کی جانب سے دکانوں اور کاروباری اداروں کو بند کروایاگیا ہے۔وہیں اچانک کاروبار کو بند کرنے کا حکم دینے پر دکانداروں کی جانب سے سخت ناراضگی ظاہر کی جارہی ہے اورلوگوںنے بتایا کہ ہمیں نائٹ کرفیو کے تعلق سے اور ویکینڈ کرفیو کے بارے میں بتایا گیا تھا پھر اچانک آپ ہمیں بند کرنے کے لئے کیوں کہہ رہے ہیں، ہمیں پہلے ہی اس کی اطلاع کیوں نہیں دی گئی ؟میڈیا میں آرہی خبروں کے مطابق حکومت نے نئی گائیڈلائنس جاری کی ہے جس کے تحت روزمرہ کی ضروری اشیاء کی دکانوں اور میڈیکل شاپس کو چھوڑ کر تمام دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نئی گائیڈ لائنس کے تحت بڑے شہروں میں آج دوپہر سے ہی پولیس نےتجارتی مراکز پر پہنچ کر عوام کو اپنا کاروبار بند کرنے کا حکم دیا اور بازار کو زبردستی بند کروادیا ۔بتایا جارہا ہے کہ 4 مئی تک پورے کرناٹک میں لاک ڈاون رہے گا، صرف ضروری اشیاء اور فارمیسی کو چھوڑ کر کسی بھی طرح کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت نہیں رہے گی۔میڈیاکے مطابق پولیس کی جانب سے اس بات کااعلان کیاجارہاتھاکہ وہ اپنی دکانیں بند کریں ۔ بتایاجارہاہے کہ شیموگہ سمیت ریاست کے مختلف علاقوںمیںآج یعنی بروزجمعہ سے مکمل لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا اور عوام کو گھروں سے باہر نکلنےپر پابندی عائد کی جائے گی۔ فی الحال اس تعلق سے سرکار کی جانب سے کوئی حکمنامہ میڈیا والوں کو فراہم نہیں کیا گیا ہے مگر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اب کرناٹک میں نائٹ اور ویکینڈ کرفیو ہی نہیں بلکہ 4 مئی تک مکمل لاک ڈاون نافذ ہوگا۔ٹی وی 9 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جمعرات کی دوپہر کو وزیراعلیٰ یڈی یورپا جو چھ روز قبل کورونا پازیٹیو آنے پر اسپتال میں داخل تھے ،آج اپنا علاج مکمل ہونے اور کورونا رپورٹ نیگیٹیو آنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تو اپنے گھر کا رُخ کرنے کے دوران دیکھا کہ بنگلور میں تمام دکانیں کھلی ہیں اور عوام کثیر تعداد میں خریداری میں مصروف ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے نیا حکمنامہ جاری کیا کہ مکمل لاک ڈاون نافذ کیا جائے۔ کہا جارہا ہے کہ اسی کے تحت دکانوں کو بند کروایا گیا۔