شیموگہ:جعلی لائسنس کے ذریعہ ڈاکٹری پیشہ اختیار کئے ہوئے ملزم حکیم ڈاکٹر امیر جان کو یہاں کی دوسری جی ایم ایف عدالت نےمجرم قرار دیتے ہوئے 3سال قید کی سزا اور15 ہزار روپئےجرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ شیموگہ شہر کے دُرگاامرت لاڈج نمبر106 کے بالمقابل حکیم امیر جان جس کے پاس کوئی ڈاکٹری سرٹیفکیٹ یا ڈگری نہیں ہےاور بغیر لائسنس کے ڈاکٹری پیشہ چلارہے اس شخص کو شواہد کے ساتھ بیک وقت پولیس نے چھاپا ڈالتےہوئےگرفتار کیا ہے اور اس کام کیلئے استعمال کئے گئے ادویات، بورڈ سمیت دیگر اشیاء ضبط کرتے ہوئے سیکشن 465اور420 کا مقدمہ دائر کیا گیا اوردوڈ پیٹے پولیس تھانے میں معاملہ درج کرتے ہوئے عدالت میںچارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔
