مرکز ی حکومت کی نجکاری پالیسی تشویشناک ہے: عبدالجبار

اسٹیٹ نیوز
بنگلورو:۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی موجودہ نجکاری پالیسی تمام کیلئے تشویشناک بن سکتی ہے۔ ان باتوں کا اظہار کے پی سی سی مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کے ریاستی صدر کے عبدالجبار نے کیا ہے۔ انہوں نے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کرنے اورآئندہ 2023 میں ہونے والی اسمبلی انتخابات میں ایس سی ۔ ایس ٹی ، پسماندہ طبقات اوراقلیتوں کو متحد کرنے کےبارے میں خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت کی نجی کاری پالیسی تمام کیلئے بھاری پڑسکتی ہے، ایر انڈیا، ٹاٹا کو فروخت کرنا ملک کیلئے اچھی علامت نہیں ہے۔ اسی طرح سرکاری ادارےنجی اداروں کو فروخت کردئے گئے تو ایس سی۔ ایس ٹی اورپسماندہ طبقات کو ملازمتوں میں ملنے والاریزرویشن ختم ہوجائےگا۔ انہوں نے کہا اب ہم سب کو متحدہوکر حالات کاسامنا کرناہوگا۔ آئندہ سال 2023 میں ریاستی اسمبلی کیلئے ہونے والے انتخابات کیلئے مذکورہ طبقات کو متحدہ ہوکر حکمت عملی تیارکرنے پر بھی اجلاس میں اتفاق کیا گیا۔