شیموگہ:۔ریاست بھر میں حجاب مخالفت میں ہورہی زہر فشانی کے جواب میں آج شیموگہ شہرمیں مسلم خواتین کا بڑا حصہ حجاب کی تائید میں احتجاج کیلئے ڈپٹی کمشنردفترکے سامنے جمع ہوا اور حجاب ہمارا حق ہے کے نعرے بلند کئے۔شہرکے ڈپٹی کمشنر دفتر کے بالمقابل شیموگہ ویمنس کے بیانر تلے احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں سنگھ پریوارکی طرف سے حجاب کے خلاف سازش رچنےا ور مسلم لڑکیوں کو حجاب پہن کر کالجوں کو نہ آنے کیلئے جو منصوبہ بنایاگیاہے اُس کی شدید مخالفت کی گئی۔مزید احتجاجی خواتین نے سنگھ پریوارکے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ مسلم خواتین کوتعلیم سے محروم رکھنے کیلئےیہ حرکتیں کی جارہی ہیں،لیکن مسلم خواتین ہرحال میں حجاب کی پاسداررہے گیں اور شرپسندوںکی سازشوں کے سامنے نہیں جھکے گیں۔اگرریاستی حکومت فوری طور پر حجاب کے مسئلے کو حل نہیں کرتی ہے تو آنے والے دنوں میں مزید بڑے پیمانےپر احتجاج کیاجائیگا۔
دوسری جانب اب تک شیموگہ میں خاموش بیٹھے ہوئے سنگھی تنظیمیں مسلم خواتین کے احتجاج کو دیکھتے ہی بوکھلائے گئے اور آناًفاناً میں شیموگہ شہرکے سیہادری کالج میں احتجاج کرناشروع کیا۔سنگھی طلباء نے اس موقع پر کہاکہ جب تک طالبات حجاب پہن کر آتی رہی گیں،اُس وقت تک ہم کیسری شال پہن کر آئینگے۔دریںاثناء بی جے پی لیڈر دتتارے نےآج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں میں صرف حجاب نہیں بلکہ مکمل برقعے پر پابندی لگائی جائے۔
