با حجاب خواتین کے حق میں خواجہ سراؤں (تیسری صنف) کا احتجاج

اسٹیٹ نیوز نیشنل نیوز

با حجاب خواتین کے حق میں خواجہ سراؤں (تیسری صنف) کا احتجاج

خواجہ سراؤں کا احتجاج

بنگلور : پچھلے دو مہینوں سے حجاب کو بنیاد بنا کر مسلم بچوں اور خواتین کے ساتھ جو جنسی استحصال کیا جارہاہے اسکے خلاف یہاں کے مجسٹریٹ میں خواجہ سراؤں ( تیسری صنف) نے خواتین کے ساتھ مل کر احتجاج کرتے ہوئے اسے غیر انسانی عمل قرار دیا ہے ۔ تیسری صنف جنہیں عام طور پر چھکے یا ہجڑے کے لفظ سے بھی جانا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم طلباء واساتذہ کو حجاب پہننے سے روکا جارہا ہے، انہیں زبردستی حجاب پہننے سے روکا جارہا ہے، حجاب پہننے والی لڑکیوں کی ویڈیوگرافی کرتے ہوئے انکی توہین کی جارہی ہے۔ وکیل مائیتری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں و کالجوں میں آئین میں دئے گئے حقوق کو پامال کیا جارہے، تعلیمی اداروں کے مینجمنٹ دباؤ میں آکر طلباء و اساتذہ کو حراساں کررہے ہیں، طالبات کو امتحان دینے سے روکا جارہا ہے جسکی وجہ سے طالبات کا مستقبل خطرے میں ہے۔ اس احتجاج میں فنکار، طلباء اور مسلم خواتین بھی شریک رہے۔ میجسٹک سے ریالی نکال کر فریڈم پارک میں احتجاج ختم کیا گیا۔ ( تصاویر بشکریہ وارتا بھارتی).