اعلیٰ پیمانے والے آبپاشی منصوبےکا تاریخی کام: بی ایس یڈیورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ شکاری پور تعلقہ کےاپّر واٹرپراجیکٹ جس کی لاگت تقریباً  1500کروڑروپے ہے یہ ایک بہت بڑا پروجیکٹ ہے۔جس کا نفاذ بی جے پی حکومت میں ہورہا ہےاوریہ ایک تاریخی اقدام ہے۔ان باتوں کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ اور رکن اسمبلی بی ایس یڈیورپا نے کیا ہے۔انہوں نے آج شکاری پور تعلقے کے اڈوگنی، تالگوندہ اورہوسورگاؤں کے قریب 110 گاؤں کے 249 تالابوں کو بھرنے کیلئے 850 کروڑ روپے کے آبپاشی منصوبے کا اڈاگنٹی گائوں کے قریب سابق وزیراعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا گیا۔ اس منصوبے کے نفاذ سے سال بھر دھوپ اور قحط سے پریشان اس علاقے کی عوام کو پانی سے سیراب کیا جائیگا۔ اس سے کسانوں کو آرام دہ زندگی گزارنے، زراعت کاشت کرنے اور مویشیوں کو صاف پانی فراہم کرنے میں مدد فراہم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے نفاذ کیلئے مددگار تکنیکی ماہرین، نمائندوں اور عہدیداروں کو بھی یڈیورپا نے مبارکباد پیش کی ۔منصوبے کے آغاز میں تجربہ کیلئے بڑی صلاحیت والی تین مشینوں تیز رفتاری کے ساتھ پانی بہایا جا رہا ہے۔ اگر ان مشینوں کی تعداد بڑھا کر 5 کر دی جائے تو پانی کی مقدارمیں تیزی آئیگی۔ فی الحال اس منصوبے کے تحت5.1ٹی ایم سی پانی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔اس تقریب میں ایم پی بی وائی راگھویندرا، ودھان پریشد رکن ایس ردرے گوڑا،بھارتی شیٹی، یوبی بنکار، کے ایس گرومورتی، سمیت دیگر کئی اہم افراد موجودتھے۔