بی ایڈطلباءکے اسکالرشپ کے مسئلے کو حل کیاجائے:این ایس یوآئی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: سرکاری کوٹہ میں بی ایڈ کی ڈگری حاصل کر رہے درج فہرست ذات ایس سی اورایس ٹی کے طلباء کیلئے ریاستی حکومت فیس میں رعایت رکھی ہے۔اسکالرشپ کیلئے عرضی داخل ہونے کے بعد ریاستی حکومت کالجوں کی فیس ادا کرتی آئی ہے۔ لیکن کالجوںکوپچھلے تین سال تک کی پوری فیس جمع نہیں ہوئی جس کی وجہ سے طلباء پرفیس کی ادائیگی کیلئےکالجوں میںدباؤ ڈالاجارہا ہے۔ ریاستی حکومت فوری طور پر اسکالر شپ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےآج این ایس یوآئی کی قیادت میں بی ایڈ طلباء نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے بالمقابل بڑےپیمانے پر احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین کا کہناتھاکہ گورننگ باڈی کوٹہ میں تعلیم حاصل کرنے والےایس سی اورایس ٹی طلباء کواسکالرشپ جاری نہیں کی گئی ہے۔ اس سے ایس سی ، ایس ٹی طلباء کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ انتظامیہ کوٹہ کے تحت زیر تعلیم ایس سی اور ایس ٹی طلباء کیلئے اسکالرشپ حاصل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔بیچلر ڈگری اور بی ا یڈ کے طلباء کے تعلیمی مدت مختلف ہیں۔اسکالرشپ کیلئے عرضی داخل کرنے ڈگری کی تعلیم حاصل کررہے طلباء کی مناسبت سے ہی وقت دیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ بی ایڈ۔ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کیلئےطلباء کو بہت سے مسائل کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ چنانچہ اگلے سال سے بی ایڈ طلباء کو اسکالرشپ کیلئے درخواست دینے کے لیے الگ سے وقت دیا جانا چاہیے۔مزید مطالبہ کیا کہ سرکاری کوٹہ اور انتظامیہ بورڈ کوٹہ کے تحت بی ایڈکی تعلیم حاصل کررہے طلباء کو رہائش کیلئے ہاسٹلوں میں کوئی جگہ نہیں دی گئی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری کوٹہ میں بی ایڈ کی تعلیم حاصل کرنے سبب انہیں ہاسٹلز کی سہولیات حاصل نہیں ہیں۔ لیکن حکومتی ضوابط کے تحت بی ایڈ کیلئے ریاست کے مختلف جگہوں سے ضلع میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنے والے ایس سی ، ایس ٹی طلباء کے مسائل بڑھ چکے ہیں۔لہٰذا ایس سی ۔ ایس ٹی طلباء جنہوں نے دوسرے ضلع سے بی ایڈ کورس میںداخلہ لیا ہے انہیں ہاسٹل میں رہائش فراہم کی جانی چاہئے۔ریاستی حکومت تمام مطالبات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے پر دبائو ڈالاگیا۔ساتھ ہی خبردار کیا گیاکہ اگر نہیںتو طلباء کو ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر تحریک شروع کرنی ہوگی۔اس موقع پر این ایس یوآئی کے سٹی صدر چرن، دیہی صدر ہرشت، اوروجئے کمار سمیت بی ایڈ طلباء نے بڑے پیمانے پر احتجاج میں حصہ لیا۔