شیموگہ:گوپالابڑاونے اور وویکانند بڑاونے میں شراب خانہ کھولنے کا موقع دینے کی مخالفت میں گوپالاگوڑا بڑاو کی مقامی اسوسیشن نے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئےآج ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی ہے۔ مقامیوں نے الزام لگایا ہے کہ گوپال گوڑا بڑاونے میںچنامبیکا وائن اسٹورس نامی شراب خانےکھولنے کیلئے یہاں کے مقامیوں سے رائے مشورہ لیا گیا ہے اور110 لوگوں کی رضامندی کے تحت یہاں شراب خانہ کھولنے کی اجازت حاصل کی گئی ہے اسکے لئے مقامیوں کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں ہے ۔کچھ اسطرح کی فرضی رپورٹ محکمہ ایکسائز انسپکٹر کےذریعہ اعلیٰ حکام کو پیش کی گئی ہے۔ مقامیوں نے اس بات کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ طور پر 110 لوگوں سے رابطہ کرکے انسپکٹر نے رپورٹ تیار کی ہے یہ غلط طریقہ کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں گوپال گوڑا بڑونے میں شراب خانے کو کھلونے کا لائسنس جاری نہیں کرنے پر وزیر ایشورپا سے درخواست کی گئی تھی۔ وزیر موصوف نے بھی مقامیوں کے مطالبے کو مثبت طریقے سمجھتے ہوئے محکمہ آبکاری کو کسی بھی وجوہات پر یہاں شراب خانے کھولنے سے منع کیا ہے۔ اسکے بعد بھی محکمہ آبکاری نےپوشیدہ طور پر اپنا کام کررہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا وزیر کی باتوں کی کوئی قیمت یا اہمیت نہیں ہے؟۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری یہاں شراب خانےکو کھولنے کی اجازت دینے والے محکمہ آبکاری کے انسپکٹر کو معطل کرنے پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر جے ڈی منجوناتھ موہن ، مورتی، مہیش ایس، رام چندرا، وغیرہ موجودتھے۔
