سابرمتی آشرم کی تعمیر نو: مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے کی سپریم کورٹ میں عرضی پر یکم اپریل کو سماعت

سلائیڈر نیشنل نیوز
 دہلی: سپریم کورٹ گجرات میں سابرمتی آشرم کی تعمیر نو سے متعلق ایک معاملے میں مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار ارون گاندھی کی طرف سے دائر درخواست پر یکم اپریل کو سماعت کرے گا۔چیف جسٹس این۔ وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے جمعہ کو عرضی گزار کے وکیل اندرا جیسنگ کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے اجازت دی اور اس معاملے کو یکم اپریل تک درج کرنے کی ہدایت دی۔سینئر ایڈوکیٹ اندرا جے سنگھ نے خصوصی ذکر کے دوران اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر نو کا کام ہوجائے گا۔ اس لیے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی اس عرضی پر جلد سماعت کی ضرورت ہے۔درخواست میں ریاستی حکومت کے تعمیر نو کے منصوبے پر روک لگانے کی درخواست کی گئی ہے، اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ جس طرح سے منصوبہ بنایا گیا ہے اس سے آشرم کی قدیم نوعیت پر منفی اثر پڑے گا۔جے سنگھ نے سپریم کورٹ کے سامنے کہا کہ تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔اس لیے اس معاملے میں ورچول سماعت کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس نے سینئر ایڈووکیٹ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ورچوئل سماعت کے دن معاملہ فہرست زد کرنے کی ہدایت کی۔مہاتما گاندھی کےپڑ پوتے نے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے تشار کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا تھا۔درخواست میں گجرات حکومت کے ری ڈیولپمنٹ پلان میں کئی خامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔