بنگلورو:۔ریاست کے شیموگہ میں فروری میں ہونے والےہرشاکے قتل کی واردات کی چھان بین کررہی این آئی اےنے اس بات کاانکشاف کیاہے کہ ہرشاکے قتل کی وجہ ذاتی نہیں تھی،بلکہ فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلاناتھا۔این آئی اے نے ہرشاکے قتل کی چھان بین کا سلسلہ 31 مارچ سے اپنے ماتحت لیتےہوئے قتل سے جڑے ہوئے ملزمان کو اپنی تحویل میں لیاہے۔ابتدائی طو رپر تین ملزمان سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے او ربقیہ سات ملزمان کو باڈی وارنٹ دینے کیلئے این آئی اے عدالت سے رجوع کیاہے۔شیموگہ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کے بعد اپنی ایف آئی آرمیں اس بات کاتذکرہ کیاتھاکہ یہ قتل ذاتی دشمنی کی بنیاد پر ہواتھا،لیکن این آئی اے نے اپنی ایف آئی آرمیں تذکرہ کیاہے کہ ہرشاکاقتل نظم ونسق میں خلل ڈالنے اور حالات کو بگاڑنے کیلئے کیاگیاتھا۔اس سلسلے میں مزید پوچھ تاچھ چل رہی ہے۔واضح ہوکہ ہرشاکے قتل کی واردات کے بعد شیموگہ میں فرقہ وارانہ تشدد برپا ہواتھا۔
