اگلے سال سے ہی تعلیمی نصاب میں بھگود گیتا شامل:ناگیش

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔اگلے تعلیمی سال سے ہی تعلیمی نصاب میں اخلاقی تعلیمات کا نصاب شامل کیاجائیگا،جس میں بھگود گیتا،پنچ تنتر کی کہانیاں اور مہابھارت کے واقعات بھی شامل کئے جائینگے۔اس بات کااظہار ریاستی وزیر برائے تعلیم بی سی ناگیش نے کیاہے۔انہوں نے کہاکہ اسکولوں میں جس مذہب کے بچے 90 فیصد تک رہیں گے وہاں پر اُس مذہب کیلئے مذہبی تعلیمات یا اخلاقی تعلیمات کا نصاب زیادہ ہوگا۔ مدرسوں میں زیر تعلیم طلباء کیلئے اُن کے مذہب کے لحاظ سے ہی تعلیم ہوگی،لیکن اس سلسلے میں محکمہ اقلیتی بہبودی کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہے،لیکن بعض والدین کا کہناہے کہ مدرسوں میں جو تعلیم دی جارہی ہے اُس سے موجودہ دورمیں ہمارے بچے مسابقاتی نظریہ سے پیچھے ہیں،اس لئے انہیں بھی عام بچوں کی طرح تعلیم دی جائے،ساتھ ہی ساتھ ان کیلئے پروفیشنل کورسس کے سبجکٹ پڑھائے جائیں۔وزیر تعلیم نے واضح کیاہے کہ تعلیمی نصاب سے شیر میسور ٹیپوسلطان کے اسباق نہیں ہٹائے جائینگے،البتہ کچھ نکات کو ہٹانے کیلئے بی جے پی کے رکن اسمبلی اپچور رنجن نے دلائل کے ساتھ کچھ نکات ہٹانے کیلئے گذارش کی ہے،اس سلسلے میں جلدہی فیصلہ کیاجائیگا۔