ٹھیکداروں کے 3 ہزار کروڑ روپیوں کے بل باقی ہیں:پاٹل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔پی ڈبلیو ڈی کے ماتحت تعمیراتی کام انجام دے رہے ٹھیکداروں کے5300 کروڑروپیوں کے بل کی ادائیگی ہوچکی ہے او رمزید3 ہزار کروڑروپیوں کی بل باقی ہے۔اس بات کااظہار پی ڈبلیو ڈی کے منسٹر سی سی پاٹل نے کیاہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سال 23-2022 میں ایس ایس بی پی منصوبےکے تحت3500 کروڑ روپئے کے سرمائے سے2275 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیرو ترقی ہوئی ہےاور اس کاکام آخری مرحلے میں ہے،اسی طرح سے ایس ایس بی پی منصوبے کے تحت10 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیراتی کام جاری ہیں،سال21-2020 میں سیلاب اور قدرتی آفات کی وجہ سے تباہ ہونے والی سڑکوں اور پُل کو درست کرنے اور سراز تعمیر کرنے کیلئے610 کروڑ روپئے منظورکئے گئے ہیں۔نبارڈ ادارے کی جانب سے آر آئی ڈی ایف کے تحت143 کروڑ روپیوں کی لاگت سے بڑے اور درمیانی سائز پُل تعمیرکرنے کیلئے منظوری ملی ہے۔ملناڈ،ساحلی علاقے اور وسطی علاقوں میں گراما بندھو منصوبے کے تحت1335 پُل تعمیر کئے جارہے ہیں جس کیلئے200 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔175 پُلوں کاکام مکمل ہوچکاہے،اسی طرح سے سڑکوں پر حادثوں کی روک تھام کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔اسی طرح سے نبارڈ کے تعائون سے3370 اسکول وکالجوں کی تعمیر ہوئی ہے،ان میں سے2845 عمارتوں کی تعمیرمکمل ہوچکی ہے۔