بلڈروں سے پیسے کیسے وصول کروں گے؟سپریم کورٹ نے حکومت کی تفتیشی ایجنسی سے پوچھا گھر خریداروں کا سب سے بڑا درد

نیشنل نیوز
دہلی:۔ سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے کہا ہے کہ وہ یونٹیک لمیٹڈ سے گھر خریداروں کے 5,000 کروڑ روپے واپس لانے کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں اسٹیٹس رپورٹ پیش کرے۔ یہ رقم غلط استعمال کی گئی ہے اور قبرص جیسے ممالک میں رکھی گئی ہے، جو ٹیکس چوروں کی محفوظ پناہ گاہیں سمجھے جاتے ہیں۔ سماعت کے آغاز میں یونٹیک کے مرکز کے مقرر کردہ بورڈ کی نمائندگی کر رہے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل این وینکٹارمن نے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ سے کہا کہ ہزاروں کروڑ سے زیادہ ملک سے باہر ہیں اور کچھ رقم واپس آنی چاہیے، جس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت ای ڈی سے پوچھے کہ اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے۔ای ڈی کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل مادھوی دیوان نے اسٹیٹس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کارنوسٹی گروپ کے حوالے سے منسلک جائیدادوں کی بک ویلیو 328 کروڑ روپے ہے اور ان کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 1,000 کروڑ روپے ہے۔ای ڈی کو کوئی اعتراض نہیں ہے اگر فنڈز دستیاب ہوں اور استعمال کئے جائیں، یہ فنڈز دستیاب ہیں۔ جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے ای ڈی سے ہندوستان کے باہر سے فنڈز کے بارے میں پوچھا، جس کے بارے میں فارنسک آڈٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ 5000 کروڑ روپے ملک سے باہر رکھے گئے تھے۔