چکمگلورو:انجمن خدام ویلفئر چریٹیبل ٹرسٹ چکمگلور کی جانب سے غربا و مساکین و معذوررین میں رمضان راشن کٹ اور نقدرقم کی تقسیم

اسٹیٹ نیوز
چکمگلورو:۔انجمن خدام ویلفئر چریٹیبل ٹرسٹ چکمگلور کی جانب سے غربا و مساکین و معذوررین میں رمضان المبارک کے ماہ میں رمضان راشن کٹ اور نقد رقم کی تقسیم عمل میں آئی۔اس موقع پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی صدارت محمدحنیف، صدر انجمن خدام ویلفئر چریٹیبل ٹرسٹ نے کی ۔جلسے کا آغاز شہر کے معروف نعت خواں اور اد ارے کے ٹرسٹی حافظ اشرف علی خان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جسکے بعد مولانا ٹرسٹ کا مختصر تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اللہ کے بندوں کو اللہ کا حق پہنچا یا جائے۔اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ادارے کی جانب سے ہرماہ وظیفہ۔مریضوں کو لے جانے کے لے ایمبولنس کا  ہر وقت انتظام ۔یس یل سی اور کالج کے مسلم طالبات میں اسکالر شپ کے علاوہ یمرجنسی طبی علاج کے لے بھی مدد کی جاتی ھے ۔رمضان راشن کٹ کی تقسیم شھر کے مشہور کافی ڈیلر وسیم احمد۔الحاج شیخ فریدالدین متولی مسجد مکہ۔الحاج شکیل احمدسکریٹری۔ڈاکٹر آغا گلریز آراےسلیم متولی مسجد تاجران،بشیر خان،نیاز اللہ شریف کے ہاتھوں عمل میں آئی۔