دنیا بھرکورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 51 کروڑ55 لاکھ 95 ہزار 834 ہوگئی

انٹرنیشنل نیوز

واشنگٹن:۔دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمارجاری کئے ہیں جو 5 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 51 کروڑ55 لاکھ 95 ہزار 834 ہوگئی۔امریکہ 8 کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار 383 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ30 لاکھ 91 ہزار393 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 3 کروڑ 5 لاکھ 2 ہزار 501 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسزکی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 96 ہزار 577، جرمنی میں 2 کروڑ 51 لاکھ 30 ہزار 137، برطانیہ میں 2 کروڑ 22 لاکھ 67 ہزار 796 اور روس میں 1 کروڑ 79 لاکھ 40 ہزار 665 تک پہنچ گئی ہے۔جنوبی کوریا میں 1 کروڑ74 لاکھ 38 ہزار 68 اور اٹلی میں 1 کروڑ 66 لاکھ 33 ہزار 911 مصدقہ کیسز ہیں۔