ایوان بالاکیلئے وجیندرا سمیت5لوگوں کے نام شامل

اسٹیٹ نیوز
بنگلور: ریاست میں اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں۔حال ہی میں ایوان بالاکےآئندہ انتخابات کیلئے بی وائی وجیندرا سمیت پانچ لوگوں کے ناموں کی بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ میں سفارش کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی وجیندرا کو مستقبل میں وزارتی عہدہ ملنے کی بحث شروع ہو چکی ہے۔بی ایس یڈیورپا کے بیٹے وجیندرا، کوکور کمیٹی کے اجلاس نےریاستی بی جے پی کے نائب صدر بنانے کیلئے حتمی فیصلہ کیا ہے۔ راجیہ سبھا کیلئے نرملا سیتارامن، نرملا کمار سورانا سمیت پانچ ناموں کی سفارش کی گئی ہے ۔ اسی طرح ودھان پریشد کیلئےوجیندرا، لکشمن ساودی، چھلوادی نارائن سوامی، این ایل نریندر بابو، مہیش تینگناکائی کانام شامل کیا گیا ہے۔ یڈیورپا کوآئندہ انتخابات کیلئے مناسب رہنمائی کے پیش نظراور ماضی میں دئے گئے ٹاسک کو وجیندرا نے بخوبی انجام دیا ہے۔ اس پس منظرمیںپارٹی قائدین نے وجیندرا سے متاثر ہوئے ہیں۔