شیموگہ: شہر کے تنگا نگر میں موجود گورنمنٹ اردو پرائمری اورہائی اسکول کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرتے ہوئے بچوں کو آسانی فراہم کرنے کی اپیل اسکول ڈیولپمنٹ اینڈ سپروائزری کمیٹی نے آج ضلع ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام کو پیش کی ہے۔ضلع میں 19 مئی کو ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے مختلف علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔ا سکول کی آر سی سی چھت میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، بارش کے دوران چھت سے پانی ٹپک رہا ہے اور پانی کھڑا ہونے سے دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔دشواری یہ ہورہی ہے کہ بچوں کو بیٹھے کیلئے بینچ اور ٹیبل بھی میسر نہیں ہے ۔طالب العلم، میزوں کے بغیر، نیچے فرش پربیٹھ کرسبق سن رہے ہیں۔خستہ حال فرش سے بچوں کی صحت بگڑ نے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیمی ترقی کیلئے فرنیچر کی ضرورت ہے۔ خستہ حال آر سی سی ، کمپائونڈ،دیواروں کی مرمت کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کےمفادات کیلئے ،جدید تعلیم اور حفاظت کے پیش نظر متعلقہ حکام کو اسکول کا جائزہ لیتے ہوئے فوری طور پربنیادی سہولیات فراہم کرنےکاپرزور مطالبہ کیاہے۔ اس موقع پر سید فاروق، عبدالرفیق، محمد حبیب، ریاض اور دیگر موجود تھے۔
