فٹ پات تاجران کی بحالی کیلئے سیل شاپ کا افتتاح 

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ: وینوبا نگر کے شیوالیہ کےمضافات میں شہر کے فٹ پات کاروباریوں کی بحالی کیلئے ایک کاروباری مراکز کاافتتاح آج رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس دوران رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا نےبتایا کہ اس مرکز کی تکمیل کے دس سال بعد بھی دکانوںکی تقسیم کے حوالے سے اختلاف ہونے کے سبب اس مسئلے پر عدالتی کارروائی ہورہی تھی ۔ لیکن اب تاخیر کے بعد ہی سہی دکانداروں کو دکانیں تقسیم کی گئی ہیں۔انہوں نےبتایا کہ حکومتی سطح پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے اور میئر سنیتا انپا کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج قرعہ اندازی کے ذریعے مستحق افراد میں دکانیں تقسیم کیے گئے ہیں۔ ایشورپانے مزید بتایا کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کی ترقی کے دوران، وینوبا نگر علاقے میں سڑکوں پر کاروبار کررہے افراد کی سہولیات کیلئے انہیں فٹ پات پر کاروبار کرنے سے ہٹانے سے قبل ہی دکانیں تعمیر کی گئی تھیں۔اب سے کوئی سڑک کے کنارے بیٹھ کر دوبارہ کاروبار نہیں کرسکتا ہےاور اس کا غلط استعمال نہیں کیا جا سکتا، جن لوگوں کو دکانیں ملی ہیںوہ اپنے خاندان کو دوبارہ سڑک کے کنارے تجارت نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے فٹ پات فروشوں کو مشورہ دیا کہ وہ صارفین کومعقول قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی سبزیاںاور کھانے پینے کی اشیاء دستیاب کرتے ہوئے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہئے۔اس مارکیٹ میں 70 دکانیںتعمیرکی گئی ہیں، جنہیں پلاسٹک سے پاک بنایا گیا ہے۔ کاروباری لوگوں نے بھی اس میں تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے۔اس موقع پر ایم ایل اے آئینور منجوناتھ، میئر سنیتا انپا، ڈپٹی میئر شنکر گنی، چنبسپا، سریکھا مرلی دھر، انیتا روی شنکر، یمونا رنگے گوڑا، ریکھا رنگناتھ وغیرہ موجود تھے۔