دہلی:۔ ملک میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز نے حکومت کی تشویش میں اضافہ کیاہے۔ 8 اپریل کووزیر اعظم نریندر مودی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے کوروناکی صورتحال کے بارے میں ایک میٹنگ کریں گے۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق میٹنگ شام ساڑھے چھے بجے ہوگی۔ اہم بات یہ ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز کی تعداد ایک لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔فی الحال جن ریاستوں میں ابھی الیکشن ہیں وہاں بڑے ہجوم کے ساتھ ریلیاں ہورہی ہیں۔
