سدلگٹہ:۔ریشم کے شہر سدلگٹہ کے فرسٹ ٹی ایم سی لے آوٹ میں سرکاری ریشم کے مارکیٹ میں کاروبار ختم کرکے گھر واپس لوٹ رہے نوجوان پر دن دہاڑے نقاب پوش بائک سوار مہلک ہتھیارات سے فلمی انداز میں قاتلانہ حملہ کرکے فرار ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔شہر کے رحمت نگر کے ساکن پہلوان فیروز پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے حملے سے بچنے کی کوشش کرنے کے دوران فیروز کی انگلی کٹ گئی اور اسے مقامی سرکاری اسپتا ل میں ابتدائی علاج کیلئے داخل کیاگیا لیکن مزید علاج کے لئے فیروز کو بنگلور اسپتال کو منتقل کیا گیا ہے ۔دن دہاڑے پیش آئے اس واردات سے شہر یوں میں خوف و حراس کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے.بتایا جاتا ہے کہ فیروز سرکاری نافہ مارکیٹ جا کر اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے اس دوران نقاب پوش حملہ آوروں نے منصوبہ بند سازش کے تحت ان پر جان لیوا حملہ کیا ، مگر اس میں نقاب پوش شرپسند ناکام ہوگئے ہیں جیسے ہی یہ واردات کی اطلاع ملی شہریوں نے اسپتا ل کی جانب رخ کرنے لگے شہر میں چند لمحوں تک تنائو کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ضلع ایس پی ناگیش، اڈیشنل ایس پی کوشال چوکسے، سرکل انسپکٹر دھرمے گوڑا، سب انسپکٹرسنیل، ستیش نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ۔اس ضمن میں ٹائون پولیس تھانے میں شکایت درج کرلی گئی ہے اورحملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
