تمل ناڈو اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل  428 کروڑ روپئے نقداور سونا، چاندی برآمد

نیشنل نیوز
دہلی:۔6 اپریل منگل کو ایک ہی مرحلے میں ہونے والے تامل ناڈو اسمبلی انتخابات 2021 کے لئے پولنگ سے قبل ریاست میں مجموعی طور پر 428 کروڑ روپئے اور سونا، چاندی ضبط کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق اس ضبطی میں 225.5 کروڑ روپئے کی نقد رقم اور 176.11 کروڑ روئے کے سونے چاندی شامل ہیں۔یہ چھاپے گزشتہ چند ہفتوں میں ریاست کے مختلف مقامات پر مارے گئے تھے۔ ریاست کی دارالحکومت چنئی میں کچھ مقامات پر نقدی اور سونے چاندی بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ چھاپوں کے دوران شراب بھی برآمد ہوئی۔رات کے اوقات اور صبح سویرے گشت میں اضافہ کیا گیا تھا ، جس کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑی تعداد میں نقد رقم اور سونے، چاندی برآمدئے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع رانی پیٹ میں 91.56 لاکھ روپئے ، چنئی کی تھائوجینڈلائٹس اسمبلی سیٹ سے 1.23 کروڑ روپئے اور سلیم کے ویراپنڈی میں 1.15 کروڑ روپئے ضبط ہوئے۔