شیموگہ:۔ محکمہ بہبودی اقلیت نے سال 23-2022کیلئے پری میٹرک/پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالرشپ حاصل کرنے کیلئے اقلیتی (مسلم، عیسائی، جین، سکھ، بدھ اور پارسی) زمرے میںشامل مستحق طلبا ء سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ اہل طلباء پری میٹرک اسکالرشپ کیلئے 30 اگست تک اورپوسٹ میٹرک اور میٹرک کم مینس طلباء کیلئے31اگست سے قبل درخواست داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔مزید معلومات کیلئے محکمہ بہبودی اقلیت کے ضلعی افسر کے دفتر، پہلی منزل، ستیہ شری آرکیڈ بلڈنگ، 5 ویں پیرالال روڈ، درگی گڑی، شیموگہ کو ذاتی طور پر رجوع ہونے یا پھردفتر کے نمبر :08182-220206پررابطہ کرسکتے ہیں۔ واضح ہوکہ اہل امیدوار محکمہ کی ویب سائٹ :https://scholarship.gov.inپر اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔
