کمینے پن کی حد پارکردی،دوسرے کیلئے کھودے کھڈے میں خود گرپڑا;شیموگہ میں فساد کے نام پر لکھا گیا خط کا کاتب ایوب گرفتار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔23اگست کی شام شیموگہ میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی اور پولیس الرٹ ہوگئی تھی جب گاندھی بازارکے ایک مندرکی دہلیز پر ایک نامعلوم شخص کا خط موصول ہوا،اس خط میں لکھاگیاتھاکہ شیموگہ میں مزید تین لوگوں کاقتل ہونےوالا ہے ، جس مارواڑی کو ادھ مرا چھوڑا گیاتھا اس کا قتل ہوکرہی رہے گا، ان وارداتوں کو انجام دینے کیلئے سائوتھ کینرا سے خاص لوگوں کو بلایاگیاہے اور جلدہی میں شیموگہ میں دوبارہ بڑے پیمانے پر فسادات ہونےو الے ہیں۔ان فسادات کو انجام دینے کیلئے فیصل نامی نوجوان نے ذمہ داری لی ہے۔اس خط کو پڑھتے ہی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کرلیاتھااور اس سلسلے میں جانچ شروع کی گئی تھی۔اس معاملے کو لیکر الیکٹرانک میڈیامیں بھی خوب بحث جاری تھی اور ہر لمحہ یہ نیوز بریکنگ نیوز بنتی جارہی تھی،لیکن شیموگہ پولیس کی مستعدی اور فوری کارروائی سے خط لکھنے والاکاتب گرفتار ہوا جس کی شناخت سولے بیل کےمحمد ایوب کے طو رپر کی گئی ہے ۔ دراصل محمد ایوب نے یہ خط فیصل نامی نوجوان کو پھنسانے کیلئے لکھاتھا،فیصل آزادنگر کا ساکن ہے اور فیصل کی بیوی اور ایوب کے درمیان ناجائز رشتہ تھا۔ایوب چاہ رہاتھاکہ فیصل کو جیل میں اس بہانے سے بھیج کر وہ اس کی بیوی کے ساتھ آرام سے رہے۔مگر پولیس نے اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیتےہوئے ایوب کی نشاندہی کی اور جو کھڈا ایوب نے فیصل کیلئے کھوداتھا اُسی کھڈے میں وہ جاگرا۔ ایوب نے اس حساس ماحول میں جو کمینے پن کی حد پارکی ہے اُس سے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ اچھا ہوا کمینہ جیل چلاگیا۔