وزیر اعظم مودی پر کوئی طنز کرتاہے تو فوراً احتجا ج کریں،یڈی یورپانے دی ہدایت

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
ہوسپیٹ:۔ساری دُنیا اس وقت وزیر اعظم نریندرمودی کو مہا نائک کہہ رہی ہے،ایسے میں کانگریس پارٹی ہو یا کوئی اور وزیر اعظم مودی پر طنز کرتاہے تو پارٹی کےکارکنان فوری طور پر اس کے خلاف احتجاج کریں۔اس بات کااظہار سابق وز یر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے اپنے کارکنوں کے ساتھ کیاہے۔انہوں نے وجئے نگر ضلع کے ہوسپیٹ میںمنعقدہ جنا سنکلپ یاترامیں بات کرتے ہوئے کہاکہ سدارامیااور راہول گاندھی کے خلاف میں بات کرنا نہیں چاہتا تھا لیکن راہول گاندھی خودہی وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف توہین آمیز بات کررہے ہیں،نریندرمودی کے سامنے راہول گاندھی ایک بچہ ہیں،ایسے میں ان کی زبان سے مودی جی کے خلاف باتیں اچھی نہیں لگتی۔