کویت سٹی:۔کویت سٹی کویت میں مالی واجبات نہ ملنے پر خودکشی کرنے کی دھمکی دینے والے 13 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔کویتی میڈیا کے مطابق حکام نے انتہائی اقدام کرنے والے ان بھارتیوں کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے اور ان کے کویت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ان بھارتی شہریوں نے اونچائی پر چڑھ کر جان دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وہ کود کر خودکشی کر لیں گے۔
