شیموگہ: ۔وین لائف اور میٹرو اسپتال کی جانب سے ذیابطیس کے متعلق پہلی دفعہ شہرمیں بیداری مہم کاآغاز کیاگیاہے،جس کاآغاز ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلوامنی اور ایس پی متھن کمارکے ہاتھوں کیاگیا۔اس موقع پروین لائف کے مینجنگ ٹرسٹی ڈاکٹر پرتھوی بی سی،میٹرواسپتال کے ڈاکٹرس،شیموگہ آیورویدک کالج،پیرامیڈیکل کالج کے طلباء موجودتھے۔اس مہم کامقصد عوام میں شوگر کی بیماری کے تعلق سے بیداری لاناہے۔ذیابطیس کے متعلق مکمل راحت کیلئے بتاریخ 16اکتوبر کی صبح 9تا دوپہر2بجے تک شہر کے کوئمپو رنگا مندرا میںاس پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں ماہرین ذیابطیس کے طور پر ڈاکٹر پرتھوی بی سی ، مینجنگ ٹرسٹی آف وین لائف میڈیکل ڈائریکٹر ، میٹرو اسپتال شرکت کرینگے۔اس سمینار کی افتتاحی تقریب میں رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا،ڈاکٹر راجیش سرگےہلی ، ڈاکٹر پی لکشمی نارائن اور ڈاکٹر تیجسوی ٹی ایس شرکت کرینگے۔اس پروگرام میں بڑے پیمانے پر اشیاء کی نمائش کا اہتمام ، ویڈیو، بحث ومباحثہ اور سیمینار ایک ہی چھت کے نیچے میسر کیا گیا ہے۔ ذیابطیس کے متعلق دیکھ بھال اور کنٹرول ، آلوپیتھی اور آیوروید سمیت تمام طبی طریقہ کار کے متعلق بحث کی جائیگی۔
