بھٹکل: جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ جلسہ : رپورٹ اور حساب کتاب کی پیشی

اسٹیٹ نیوز

بھٹکل:۔جامع مسجد بھٹکل میں جماعت المسلمین بھٹکل کےسالانہ اجلاس کاانعقاد ہوا۔ جس میں جماعت کی کارکردگی اور حساب کتاب پیش کیا گیا اس موقع پر علمائے کرام نے جماعت کی اہمیت اور استحکام کےمتعلق روشنی ڈالی۔اجلاس کا آغاز مولوی اصغر صدیقی ندوی کی تلاوت قرآن سےہوا۔ مولوی زفیف شنگیری ندوی نے ہدیہ نعت پیش کی ۔ جماعت کے نائب صدر سوم محمد صادق پلور نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے جماعت کی اہمیت ، اس کےاستحکا م کو لےکر اہم خطاب کیا۔ جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری مولوی محمد طلحہ رکن الدین ندوی نے جماعت کی سالانہ رپورٹ اورمولوی محمد میراں مستجاب ندوی نے حساب کتاب پیش کیا ۔ اس کے بعد عوام کو سوال و جواب کاموقع دیاگیا ۔ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا عبدالرب خطیبی ندوی نے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ اجلاس کی صدارت جماعت کے نائب صدر دوم ایس جےہاشم نےکی۔ جماعت کےنائب قاضی مولانا محمد انصار خطیب مدنی نے شکریہ ادا کیا۔نائب قاضی مولانا عبدالنور فکردےندوی نے نظامت کےفرائض انجام دئیے۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے صدر مولانا عبدالعلیم قاسمی کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔ ڈائس پر محمد شفیع شاہ بندری موجود تھے۔ اجلاس میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔