حیدرآباد:۔ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بلاشبہ کھیلوں کے سب سے خوبصورت جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ ان کا سرحد پار رومانس طویل عرصے سے مشہور ہے۔ جوڑے نے 2010 میں شادی کی اور 2018 میں ایک بیٹے اذہان مرزا ملک کا استقبال ان کے گھرانے نے کیا۔ تاہم تازہ ترین افواہوں نے سب کو دنگ کر دیا ہے۔ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کا دعویٰ ہے کہ ثانیہ اور شعیب جلد ہی الگ ہو جائیں گے۔ افواہوں کے مطابق وہ فی الحال الگ رہ رہے ہیں اور صرف اپنے بچے اذہان کی پرورش کر رہے ہیں۔ڈی این اےنے اس خبر کو شائع کرتےہوئے بتایا کہ علاحدگی کی کوئی خاص وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے،اس نے لکھا کہ کچھ پاکستانی میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ شعیب نے اپنے ایک ٹی وی شو میں ثانیہ کو دھوکہ دیا۔ تاہم دونوں نے ابھی تک اس خبر کا جواب نہیں دیا ہے۔مشکل وقت اور ٹوٹے ہوئے دلوں کے بارے میں ثانیہ مرزا کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹس نے ان کے ٹوٹنے کے بارے میں شکوک و شبہات کو ہوا دی ہے۔
