کیمپے گوڈا کا مجسمہ بی جے پی نے ضرور بنایا لیکن کیمپے گوڈاکی شخصیت کو شناخت کانگریس نے دی:سدرامیا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔بنگلورومیں آج کیمپے گوڈاکے مجسمے کی نقاب کشائی کیلئے آنے والے وزیر اعظم نریندرمودی کا ہم استقبال ضرور کرینگے ،کیا واقعی میں مرکزی اور ریاستی بی جے پی حکومتیں کیمپے گوڈاکےا قدارکو ماننے والے ہیں۔یہ سوال ودھان سبھا اپوزیشن لیڈرسدرامیانے پوچھاہے۔انہوں نے آ ج ہورہی تقریب کے تعلق سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی حقیقت میں کیمپے گوڈاکے اقدارکو ماننےوالی ہے اوران کی تعظیم کرتے ہوئے بنگلورو ہوائی اڈے کانام کیمپے گوڈانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے طورپر رکھاہے،اس کےعلاوہ بنگلورومیٹرو کو بھی کیمپے گوڈامیٹرو اسٹیشن کانام دیاہے۔ہر سال کیمپے گوڈاکی جینتی کو پورے اہتمام کے ساتھ منعقدکرنے کا سلسلہ بھی کانگریس کے دورِ حکومت میں ہواتھا،اس کے علاوہ قدیم عمارتوں کے تحفظ کیلئے کیمپے گوڈا اتھاریٹی کو عمل میں لایا،لیکن بی جے پی کیمپے گوڈاکے نقش وقدم پر کیوں نہیں چل رہی ہے؟سدرامیانے مزیدکہاکہ بنگلوروکبھی اس کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے جاناجاتاتھامگر بی جے پی کے آنے کے بعد چالیس فیصدکمیشن اور بدعنوانیوں کیلئے مشہورہوچکاہے۔