نندنی دودھ کی قیمتوں میں3روپئے کااضافہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔کرناٹک مِلک فیڈریشن نے نندنی دودھ کی قیمت میں 3/روپئے کااضافہ کرنے کااعلان کیاہے۔یہ قیمتیں منگل کے دن سے ریاست بھرمیں جاری ہوجائینگی۔دودھ کی قیمت میں3 روپئے اور دہی کی3 روپئے اضافہ ہوجائیگا۔تبدیل شدہ قیمتیں اس طرح سے ہیں۔ٹونڈ دودھ37؛40،ہوموجینئز ٹونڈ38؛40،ہوموجینئز کائو مِلک42؛45،اسپیشل مِلک43؛46،شوبھم مِلک43؛46،ہوموجینئز سیانڈڈائزر44؛47،دہی45؛48 روپئے کااضافہ کیاگیاہے۔