محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے سال 2022-23 کیلئےبی ایڈ اور ڈی ایڈمیں تعلیم حاصل کررہےطلباء کیلئے خصوصی اسکالرشپ دینے کیلئے عرضیاں طلب کی گئی ہیں ۔یہ عرضیاں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والےمسلم، عیسائی، جین، سکھ، بدھ، پارسی کمیونٹی کے طلباء سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔عرضیوں کو آن لائن دینا ہوگااور عرضی دینے کی آخر ی تاریخ10 دسمبر2022 مقررکی گئی ہے۔عرضی دینے کے بعد تمام دستاویزات پر اپنی اپنی کالجوں کے پرنسپل کے دستخط وسیل کے ساتھ محکمہ اقلیتی بہبودی کے دفترمیں جمع کریں۔عرضیاں دینے والے طلباء کیلئے کرناٹک سے تعلق رکھناضروری ہے،اورامیدوار کا شمار اقلیتی طبقے سے ہونا لازمی ہے اور سالانہ آمدنی کم ازکم6 لاکھ روپئے ہونا ضروری ہے،پچھلے سال کے نمبرات پر ہی امیدوار اسکالرشپ کا اہل ماناجائیگا۔عرضیاں دینے کیلئےریسڈینشیل سرٹیفکیٹ،کیاسٹ اینڈ انکم سرٹیفکیٹ،پچھلے سال کا مارکس کارڈ،ڈگری سرٹیفکیٹ،اداکی گئی رقم کی رسید،آدھارکارڈ،دسویں کا مارکس کارڈ،پی یوسی مارکس کارڈ،اسٹڈی سرٹیفکیٹ،بینک پاس بُک جیسے دستاویزات ضروری ہیں۔واضح ہوکہ اپنے بینک اکائونٹ سے آدھاکارڈ کا منسلک ہونا ضروری ہے۔مزید معلومات کیلئے اس نمبرپررابطہ کریں اورعرضی دینے کیلئے محکمہ کی ویب سائٹ کامطالعہ کریں ۔
08182-220206
sevasindhu.karanataka.gov.in
