چتردرگہ:۔ ایس سی ایس ٹی( اٹراسٹی) کیس میں چتردرگہ کے مرگا مٹھ کے سوامی شیومورتی کوپوکسو آیکٹ کے دوسرے مقدمے میں بھی ضمانت کی عرضی مسترد کردی گئی ہے۔خصوصی عدالت نے آج مرگا مٹھ کے شیومورتی کی ضمات کی عرضی کو مستردکیاہے۔مرگا مٹھ کے شیومورتی سوامی نے آج اپنی ضمانت کیلئے چتردرگہ کی خصوصی عدالت میں عرضی دائرکی تھی جس کی شنوائی ڈاکٹر جج کوملانے کرتے ہوئے درخواست کو مستردکیاہے۔واضح ہوکہ دوسرے معاملے کے تعلق سے 14 نومبر کو متاثرہ بچی کی ماں نے میسوروپولیس تھانے میں معاملہ درج کروایاتھا۔
