ہرم گھٹہ دیہات میں چیتا پکڑاگیا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ؛۔تعلقہ کےہرم گھٹہ میں ایک چیتاکو بڑی جدوجہدکے بعدپنجرے میں قید کر لیا گیا ہے۔پچھلے پندرہ دنوں سے یہ چیتا اس دیہات کے تین گائے کو اپنا نوالہ بنانے میں کامیاب ہواتھا،جس کی وجہ سے دیہات میں لوگ بے چین ہوچکے تھے ۔ چیتے کو پکڑنے کیلئے دیہاتیوں نے محکمہ جنگلات سے گزارش کی تھی جس کے بعد محکمہ جنگلات کے افسروں نے چیتے کو پکڑنے کیلئے گائوں کے باہر پنجرہ رکھا ہو ا تھا،پنجرے میں موجودجانورکو کھانے کیلئے جب چیتا داخل ہواتو وہ اُسی میں پھنس گیا ۔ اس کے بعد محکمہ جنگلات کے افسروں نے چیتے کو ریزرو فاریسٹ میں پہنچانے کی تیارکرلی ہے۔