مشتبہ شارق کے تعلق سے تحقیقات کیلئے ین آئی اے کی ٹیم شیموگہ میں داخل

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔ شیموگہ دیہی پولیس تھانے میں ممنوعہ تنظیم داعش سے جڑے ہونے کا الزام جھیل رہے تین نوجوانوں کی تحقیقات کے لئے ین آئی اے کی ٹیم شیموگہ میں داخل ہوئی ہے ۔ شیموگہ دیہی پولیس تھانے میں ین آئی اے کی ٹیم نے جائزہ لیتے ہوئے ستمبر میں 3 نوجوانوں پر جو معاملہ درج کیا گیا تھا اسکی تفصیلات حاصل کی ہیں ۔ یو اے پی اے کے تحت درج شدہ معاملے کے ملزمان شارق، یاسین اور معاذ منیر نے شیموگہ میں دہشت گردانہ سرگرمی کو انجام دینے کی سازش کی تھی ، اس تعلق سے شیموگہ پولیس نے معاذ اور یاسین کو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھاجبکہ شارق مفرور تھا۔ ایسے میں منگلور کے ککر بم دھماکے میں پکڑے گئے نوجوان کی شناخت شارق کے طورپر کی گئی اور اسے تحویل میں لینے کے بعد ریاستی حکومت نے اس معاملے کی چھان بین ین آئی اے کو سونپی تھی ۔ ین آئی اے نے معاملہ درج کرتے ہوئے آج معاذ اور یاسین کے تعلق سے تفصیلات اکھٹا کرنے پہنچی تھی ، ٹیم نے یہاں کی گئی کارروائی کو ظاہر کرنے سے انکار کیا ہے ۔