ایم سی اے کی جانب سے سی ایم ریلیف فنڈکیلئے1 کروڑ روپئے کا عطیہ

اسٹیٹ نیوز
بنگلورو:۔کرناٹک اسٹیٹ مارکیٹنگ کمیونیکیشن اینڈ ایڈورٹائزنگ لمیٹڈ، جو ریاستی حکومت کے اشتہارات اور دیگر مواصلات سے متعلق خدمات فراہم کرتا ہے،جس نے گولڈن جوبلی سال 2021-22 کے لیے اپنے منافع میں سے ایک کروڑ روپئےچیف منسٹر ریلیف فنڈ میں جمع کئے ہیں۔چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کی قابلیت اور متحرک قیادت میں کمپنی اپنی سماجی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے اور آج کا عطیہ صرف ایک چھوٹی سی مثال ہے۔ریاستی وزیر برائے صنعت ڈاکٹرمرگیش آر نیرانی، چیئرمین، سری ایم ایس۔ کاریگودر، ڈائریکٹر ویریش سنگلاڈ، ایچ آر ترتھا لنگپا،کے جی وسنتھ گوڑا اورسدالنگپا بی پجاری، منیجنگ ڈائریکٹر، پی ایس نندیشا، ڈی جی ایم، ناگپا ایچ کٹورمینجرکی موجودگی میں وزیر اعلیٰ بسواراج ایس بومئی کو ایک کروڑ روپئے کاچیک پیش کیا۔