آسام : سرما کا خواب؛پوموا مسلم بچے بنیں ڈاکٹراور انجینئر

سلائیڈر نیشنل نیوز
گوہاٹی : آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما چاہتے ہیں کہ ان کی ریاست کے پوموا مسلم طلباء ڈاکٹر اورانجینئر بنیں۔ وہ محسوس کرتے ہیں کہ آسام کے مہاجر مسلم طلباء کو مدارس میں پڑھا کر ڈاکٹر اور انجینئر بننا مؤذن، امام بننے سے بہتر ہے۔آسامی میںپوموا کا مطلب مہاجر ہے۔ سرما کے مطابق ریاست کے بہت سے ایم ایل اے پوموا مسلمانوں کا ووٹ چاہتے ہیں، لیکن آج تک ان کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔سرما کا کہنا ہے کہ وہ مہاجر مسلمانوں کا ووٹ نہیں چاہتے، اس کے باوجود وہ ان کے لیے بہتر سوچ رہےہیں اور ان کے لیے کچھ بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایک پروگرام کے دوران کہا کہ وہ غیر جانبدار رہ کر کچھ اچھا کرنا چاہتے ہیں۔ مہاجر مسلمانوں کے بچے مذہبی استاد بشمول مولوی اورمفتی بننے کے بجائے ڈاکٹر اور انجینئر بننا چاہتے ہیں۔ انہیں بہتر تعلیم ملنی چاہیے۔موریگاؤں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ ہم سب کی ترقی کو آگے لے جا رہے ہیں، اسی سلسلے میں ان کی حکومت پوموا مسلمانوں کے بچوں کے لیے اسکولوں اور کالجوں میں پڑھنے کا انتظام کر رہی ہے۔ایسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں کہ مہاجر مسلم طلبہ موریگاؤں میڈیکل کالج میں داخلہ لے سکیں۔ تاہم میڈیکل کالج میں داخلہ آل انڈیا سطح کے مقابلہ جاتی امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد ہی ممکن ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ بدرالدین اجمل پر خوب تنقید کی نے کہا کہ آسام میں ان جیسے کچھ لیڈر ہیں جو خواتین کو بچہ پیدا کرنے والی مشین سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاتون کا کھیت سے  موازنہ کرنا ان کی توہین ہے۔ اجمل پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی خواتین زیادہ سے زیادہ بچوں کو جنم دے سکتی ہیں بشرطیکہ اجمل ان کے کھانے، کپڑے، تعلیم اور دیگر تمام اخراجات برداشت کرنے پر راضی ہو۔اگر اجمل اخراجات برداشت نہیں کرسکتے ہیں  تو انہیں  ولادت پر لیکچر دینے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ بچوں کو جنم دینا چاہئے جتنا ہم اچھی طرح سے کھلا سکتے ہیں۔ انہیں بہتر لوگ بنائیں۔ بتا دیں کہ 2 دسمبر کو بدرالدین اجمل نے ہندوؤں کی شادی اور بچوں کی پیدائش پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔تعدد ازدواج کے رواج پر روشنی ڈالتے ہوئے آسام کے سی ایم سرما نے کہا کہ آزاد ہندوستان میں رہنے والے مرد کو 3-4 خواتین سے شادی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ہمیں اس قسم کے نظام کو بدلنا ہوگا۔ہمیں مسلم خواتین کو انصاف دلانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ مسلمان لڑکیاں حجاب پہنتی ہیں تو لڑکے کیوں نہیں؟ مسلم لڑکیوں کو اسکول میں نہیں پڑھنا چاہیے اور مسلمان مرد 2-3 شادیاں کریں، ہم اس روایت کو قبول نہیں کرتے۔ اس سے پہلے بدھ کے روز، سی ایم سرما نے موریگاؤں ضلع میں منعقدہ ایک پروگرام میں آسام حکومت کی طرف سے 910.13 کروڑ روپے کے 12 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ آسام حکومت 2026 کے اسمبلی انتخابات سے قبل علاقے میں ایک میڈیکل کالج اور ہسپتال قائم کرنا چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ کینسر ہسپتال کے قیام کا بھی منصوبہ ہے۔ میڈیکل کالج کیمپس میں نرسنگ کالج، جی این ایم نرسنگ اسکول اور ایک ڈینٹل کالج بھی ہوگا۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت 12 دسمبر سے اورونودوئی اسکیم کے تحت نئے مستفیدین کا اندراج شروع کرے گی، جس سے جاگیروڈ، موریگاؤں اور لاہوری گھاٹ کے 18ہزار افراد مستفید ہونگے۔ضلع میں پانچ ہزار نئے راشن کارڈ دستیاب کرائے جائیں گے۔ آیوشمان بھارت جن آروگیہ یوجنا کے تحت انہیں پانچ لاکھ روپے تک کی طبی سہولیات یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔سرما کے مطابق 30,000 نئی سرکاری ملازمتوں کے اشتہار اگلے سال 30 جنوری سے پہلے شائع کیے جائیں گے۔اس کے لیے 5000 کروڑ روپے کی نئی اسکیم تیار کی گئی ہے۔ آسام حکومت ایک لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دینے اور 5 لاکھ نوجوانوں کو خود روزگار فراہم کرنے کی سمت میں بھی کام کر رہی ہے۔