بنگلورو:۔بیوی کی حراسانی سے تنگ آکر شوہرنے خودکشی کی ہے۔یہ واقعہ شہرکے گنیانا بھارتی پولیس تھانے کے حدودمیں پیش آیاہے۔شہرکے گنیانا بھارتی علاقے کے ایم وی لے آئوٹ کے رہائشی مہیشور(24) خودکشی کرنےوالاشخص ہے ۔اس کی شادی منڈیا ضلع کی مدھور تعلقہ کی کوانا نامی خاتون سے اگست21 کو ہوئی تھی،لیکن بیوی اپنے شوہرپر مسلسل دبائو ڈال رہی تھی کہ وہ عیش وآرام کی زندگی مہیاکرےاورباربار اسے شاپنگ وغیرہ کے مطالبات کو لیکر حراساں کررہی تھی۔ان باتوں سے تنگ آکر مہیشورنے خودکشی کرنے کی بات تحقیقات کے بعد سامنے آئی ہے۔
