شیموگہ ضلع میں جاری متعددترقیاتی کاموں کیلئے کابینہ سے منظوری: ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: ۔شیموگہ شہر کےمضافاتی حدود میں آنے والے علاقوں میں مسلسل شفاف پانی کی فراہمی کیلئے 50.96 کروڑ کی لاگت پرمشتمل منصوبوں کیلئےریاستی وزیر نے کابینہ میں تجویز پیش کی تھی جس کو منظور کرلیا گیا ہے۔ اس بات کی معلومات وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کے ایس ایشورپا نے دی ہے۔انہوں نےجمعہ کے روز نامہ نگاروں سےبات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی کابینہ میں کئی طرح کے ترقیاتی کاموں کیلئے منظوری حاصل ہوئی ہے جس میں گاجنور ڈیام سے شیموگہ شہر کے ہر گھرکو شفاف پانی کی فراہمی کرنے والامنصوبہ شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے 70.130کروڑ بجٹ کا کام جاری ہےاور اس میں 55 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔اس کے علاوہ شیموگہ کے باہری علاقےاور منڈل پنچایت کے حدود میں آنے والے علاقے اور نئے آبادی والے علاقوں میںپینے کے پانی کی فراہمی کیلئے 50.96 کروڑ کے منصوبے کیلئے تجاویز پیش کی گئی ہے۔ اسکے بھی کابینہ سے منظوری حاصل ہوئی ہے۔ جلدہی ان کاموں کا آغاز ہونے کی یقین دہانی کی ہے۔مزید معلومات دی کہ گرام پنچایت لائبریری سپروائزرس کی تنخواہ کو 7 ہزار سے بڑھاکر 12 ہزار روپئے کی گئی ہے ، توقع ہے کہ اس اضافہ تنخواہ کو جون کے مہینے سے ہی دی جائےگی۔ اسی طرح لائبریری کے نظام الاوقات میں ترمیم لاتے ہوئے ہردن صبح 9 تا 11 بجے اوردوپہر 4 تا6 بجے تک بڑھادی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5633 دیہی لائبریریاں ، جو پہلے محکمہ تعلیم کے اختیارات میں ہیںانہیں محکمہ دیہی پنچایت راج دیہی و ترقیات کومنتقل کردیا گیا ہے۔دیہی علاقوں میں ہر گھر کو پانی مہیا کرنے کیلئے گنگے منصوبےکے تحت 7 بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس منصوبے کی کل لاگت 6768.85 کروڑ روپئے ہے ۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کے اشتراک سے اس پر عمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو آئندہ ڈھائی سال میں مکمل طور پر نافذ کرنے کےاقدامات کئے جائیںگے۔مزید دیہی علاقوں میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پہلے ہی سے 193 کنٹینٹ زون قائم کردیئے گئے ہیں اور لوگوں کی نقل وحمل پر مکمل طور پر روکنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کوویڈ ویکسین کو سرکاری ہدایات کے مطابق ضلع میں مرحلہ وار جاری کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بلیک فنگس بیماری کیلئے ضلع میںادویات کی کمی نہیں ہے۔ شادیوں اورجلوس واجلاس جیسے اجتماعی تقاریب سے کورونا وسیع پیمانے پر پھیلاتا ہے، لوگوں کو اپنی جان بچانے کیلئے اس طرح کے اجتماعات سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔اس موقع پرضلع پنچایت سی ای او ویشالی موجود تھے۔