اجمیر:۔چین آئے روز ہندوستانی سرحد پر دراندازی کی کوشش کرتا رہتا ہے، ہندوستانی فوجیوں سے جھڑپوں کی خبریں آتی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ چین کو اس کی مذموم حرکتوں کا منھ توڑ جواب دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار درگاہ خواجہ معین الدین چشتی کے سجادگان دیوان کے سربراہ زین العابدین علی خان نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے، ہماری فوج کے ہیروز چین کی سازشوں کامیاب نہیں ہونے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی اس روزمرہ کی مذموم کارروائی کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہندوستان بالاکوٹ کی طرح چین کو سبق سکھائے۔ درگاہ کے روحانی سربراہ نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ امن اور اچھے تعلقات پر زور دیتا رہا ہے لیکن پڑوسی ممالک ہندوستان کے اس رویے کو کمزوری نہ سمجھیں، چین ہو یا کوئی اور ملک، ہندوستان ایسا نہیں کر رہا۔اجمیر کے مجاور کے بقول ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے جس کی زندہ مثال دنیا کے سامنے بالاکوٹ ہے۔ چین کو اپنی مذموم حرکتوں سے باز آنا ہو گا ورنہ اسے یاد رکھنا چاہیے کہ یہ نیا ہندوستان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جو ہمہ وقت سرحد پر کھڑی رہتی ہے تاکہ ہم آرام سے سو سکیں۔میں توانگ میں تعینات ان ہندوستانی فوجیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے چینی فوج کو صحیح سبق سکھایا اور ان کا پیچھے ہٹنے پر مجبورکیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔
