کسی بھی ملک کے مقابلے ہمارے ہندوستان کا آئین سب سے بہتر ہے: معاذالدین خان

اسٹیٹ نیوز

عالمی یوم برائے اقلیتی حقوق کے موقع پر ڈاکٹر معاذالدین خان ، رجسٹرار، کرناٹک اردو اکادمی نے بیان جاری کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ ’’ بڑی مسرت کی بات ہے کہ آج ہم سب عالمی یوم برائے اقلیتی حقوق منا رہے ہیں۔ آپ سب جانتے ہیں کہ ہر سال 18 دسمبر کو ساری دنیا میں ’’ مائنارٹیس رائٹس ڈے ‘‘منایا جاتا ہے۔ سب سے پہلے اسے 1992 ؁ء میں اقوامِ متحدہ کے حکم کے تحت منایا گیا ۔ اس دن کا اصل مقصد تو اقلیتوں کے حقوق کو برقرار رکھنے کیلئے حکومت اور اس کے ذمہ داروں کو ساتھ ساتھ اکثریتوں کو اقلیتوں کی حقوق کی یاد دہانی اور بیداری کرنا ہے۔ دوسرا مقصد یہ ہے کہ اکثریتوں کو اقلیتوں کے ساتھ بھائی چارگی سے زندگی گذارنے کیلئے سہولیتںمہیا کرنا ۔ اقلیتوں کے ساتھ وقار و احترام کے ساتھ پیش آنا۔ حکومت کے جو بھی خدمات ہیں ان میں ذرا بھی فرق نہیں کرنا،تنوع میں اتحاد بنانا، یہ سب ہم کو ایسے ہی نہیں مل سکتا ہے۔ بلکہ ہم سب کو اس ملک کے قانون کو بھی جاننا ہے اور اس پر عمل پیرا بھی ہونا لازم ہے۔دیکھئے ہمارے ملک کا قانون تو ہمارا کسی بھی ملک کے مقابلے میں ہمارے ملک کا آئین بہترین ہے۔ سارے ہندوستانیوں کے لئے اور اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کے لئے یہ کافی ہے۔ ہم سب کو کم از کم آئین کی تمہید کو اچھی طرح جاننا اور اس پر عمل بھی کرنا ہے۔ آئین کے تمہید میں تین حصے ہیں۔ آخری حصہ میں بھائی چارگی کی بات بتائی گئی ہے۔ پہلے حصہ میں ملک کے اقدار کے تعلق سے بیان کیا گیا ہے۔ دوسرے حصے میں شہریوں کے حقوق اور تیسرے حصہ میں Vision اولین مقصد بیان کیا گیا ہے۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہمارے ملک کا اولین مقصد تو ملک میں زندگی کرنے والوں میں بھائی چارگی کو فروغ دینا ہے اور اس میں ہر فرد کی عزت و عظمت برقرار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک میں اتحاد اور سلامتی بھی ہو۔