داونگیرے:یوتھ کانگریس کی جانب سے محکمہ پولیس کے اہلکاروںمیں کویڈکے حفاظتی ساز و سامان تقسیم

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

داونگیرے:۔ شہر کے مسلم آبادی کے علاقے میں واقع آزاد نگر پولیس تھانے میں سب انسپکٹر شیلجا و عملے کی موجودگی میں ضلع یوتھ کانگریس کی جانب سے چلائے جا رہے ہماری پولیس ہمارے لئے باعث ِفخر مہم کے تحت تمام عملے کو ماسک سینی ٹائزر اور فیس شیلڈ ،ہینڈ گلائوز ،وغیرہ تقسیم کئے گئے اس موقعے پر یوتھ کانگریس پارٹی قومی ترجمان معین الدین ایچ جے نے بتایا کہ آج پوری ریاست و ملک بھر میں پولیس جو کام انجام دے رہی ہے اس کی ستائش کی جانی چاہئے وہ بغیر اپنی جان کی پرواہ کئے لوگوں کی حفاظت میں مصروف ہیں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضوابط صحیح طریقے سے جاری کرنے اور ویڈ جیسی وباء سے لوگوں کی حفاظت کیلئے رات دن محنت کر رہے ہیں ایسے میں ان کی فکر اور مدد بھی ہونی چاہئے اسی کے مد نظر یوتھ کانگریس نے اس مہم کا آغاز کیا ہے اور پولیس تھانوں میں کویڈ سے حفاظت کے تدابیر کے ساز و سامان پولیس عملے کو تقسیم کرنے کا کام کیا جا رہا ہے اسی طرح عوام کو بھی چاہئے کہ وہ پولیس سے تعائون کرے اور لاک ڈائون کے قائدوں پر چلیں اپنے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کی صحت کا بھی خیال رکھیں پاکی صفائی بنائے رکھیں سوشیل ڈسٹنس ماسک لگانا بالکل بھی نہ بھولیں ، بغیر کسی سخت ضرورت کے گھروں سے باہر نہ نکلے نکلنا مجبوری ہے تو ماسک ضرور پہنیں ممکن ہو تو ہینڈ سینیٹائز ساتھ میں رکھیں اور دوسروں سے دوری بنا کر چلیں کورونا کے ساتھ ساتھ اب بلاک ، وائٹ اور یلو فنگس جیسی بیماریاں بھی آرہی ہیں اس لئے اب کرونا سے بچنے کے تدابیر بہت زیادہ مظبوطی سے کرنا ہو گا اور ساتھ گھروں کی پاکی صفائی پر بھی توجہ دینا ہوگا گھروں کے اندر نمی کے ذریعہ کیڑے پیدا ہوتے ہیں انہیں روکنے کیلئے وقتاً صفائی کا اہتمام کریں ۔ اس موقعے پر ضلع یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری محمد واجد ، داونگیرہ جنوبی حلقے کے صدر سید عرفان ، معین الدین آزاد نگر پولیس تھانے کا عملہ موجود تھا ۔