دلہن کورونا وائرس سے ہلاک

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: محض 4 دن قبل شادی ہونے والی نئی نویلی دلہن کورونا سے ہلاک ہونے کا افسوسناک واقع رونما ہوا ہے۔ یہ معاملہ شہر کے ملواگوپہ میں پیش آیا ہے، یہاں کی ساکنہ پوجا جس کی شادی محض 4دن قبل یعنی 24 مئی کو ہرگی کے ساکن مہیش سے ہوئی تھی ۔ شادی کے دوسرے ہی دن پوجاکو بخارمیں مبتلاء پایاگیا اور مقامی کلینک میں اسکا علاج کروایا جارہا تھا، بخار بڑھ جانے کی وجہ سے پوجا کو میگان اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا گیا جس کے پیش نظرپوجا کو میگان لے جایا جارہا تھا لیکن راستے کے درمیان ہی پوجا کی موت واقع ہوئی۔