شیموگہ :۔ کورونا کی سختی کے درمیان حکومت کووکیلوں کی مشکلات بھی سمجھنے کی ضرورت ہے اور وکلاء کے مفادات کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس بات کا مطالبہ پیپلس لائیرس گلڈ شیموگہ شاخ کی جانب سے کیا گیاہے ۔اس سلسلے میں آج ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا لاک ڈائون سے پورے وکلاءکی کمیونٹی مشکلات کا سامنا کررہی ہے۔ حکومت جسطرح دیگر شعبے جات کے مفادات کو سمجھتے ہوئے انہیں مدد فراہم کررہی ہے اسی طرح وکلاء کی مدد کیلئے بھی حکومت کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ لیکن یہ بات افسوسناک بات ہے کہ حکومت وکلاء کو نظرانداز کررہی ہے۔ اس موقع پر وکلاء اسوسیشن کے صدر کےپی شری پال،شہارازمجاہد صدیقی، بی این انیل کمار، کے ایل اومیش، پروین کمار، کے ایس نٹراج، گریش وغیرہ موجودتھے۔
