چکمگلورو:۔آج اس ملک میں فرقہ پرست وفسطائی طاقتیں مسلمانوں اور دلتوں میں تفریق ڈالکر حکومت کر رہی ہیں،ہمیں انکی سیاسی چالبازیوں کے دھوکے میں نہیں آنا چاہیے۔اگر اس ملک کے مسلمان اور دلت ایک ہوجائینگے تو اس ملک کا وزیراعظم ہماراہوگا۔اسی خوف سے فرقہ پرست طاقتیں یہ دو قوموں میں تفریق ڈال کر الگ الگ رکھا گیا ہے۔مسلمانوں اور دلتوں نے ملکر ہندوستان کی آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہےاور قربانیاں دے کر ہندوستان کو آزاد کرایاہے۔اس بات کا اظہار چکمگلور میں دلت سنگھرش سمیتی و دلت فیڈریشن کی جانب سے بھیما کورے گاوں وجے اتسوا سمیلن کے موقع پر شہرکے آزاد پارک میں منعقدہ سمیلن میں ایک جم غفیر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر کے پوتے ڈاکٹر راجہ رتن صاحب نے کہی ۔انہوں نےکہا کہ آج کی فرقہ پرست طاقتیں لڑا و اور حکومت کرو۔ انگریزوں کی پالیسی پر عمل پیراہیں،لہٰذا ہمیں انکی سیاسی چالبازیوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔صدر جلسہ گنا نا پرکاش سوامی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ آرایس ایس کسی بھی کارکن نے آزادی کی لڑائی میں حصہ نہیںلیا بلکہ وہ انگریزوں کے ساتھ شامل تھے۔آج اس ملک میں مسلمانوں اور دلتوں پڑرہا پرست ظلم ڈھا رہے ہیں ۔مساجد ،درگاھوں کو ڈھا یا جارہاہے۔حق کی آواز اٹھا نے والوں پر بے جا الزامات لگا کر قید کیا جا رہاہے۔اقلیتوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہاہے۔حکومت کی جانب سے دی جانیوالی اسکالر شپ وغیر بند کی جاچکی ہے۔ہم دلت اور مسلمانوں کو علم اور قلم کے زورسے ہماری قوموں کو آگے لےجا نا ہے اور اس ملک میں ذاتی پات کی حکومت کو ختم کرنا ہے۔آج مسلم دلت اتحاد کی سخت ضرورت ہے اسی میں ہماری کامیابی ہے۔اس جلسے مفتی اصغر علی صدر لجنتالعلماءچکمگلور اور دیگر لیڈروں نے خطاب کیا۔جلسے سے قبل ایک جلوس شہر کے ایم جی روڈ سے آزاد پارک تک نکالاگیا جس میں ہزاروں دلت اور مسلمان شریک تھے۔مسلمانان چکمگلور کی جانب سے حافظ محمد ابوبکر صدیق کرناٹکا مینارٹی سیوا سنگھاچکمگلور چکمگلور نے ڈاکٹر راجہ رتن صاحب کی شال پوشی کرتے ہوئے گل پوشی کی۔
