14جنوری کوہوگامسلم ایمپلائز ویلفیر اسوسیشن شاخ شیموگہ کا افتتاح; افتتاحی تقریب کے بعداساتذہ کیلئےتعلیمی بیداری کارگاہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔کرناٹکا اسٹیٹ گورنمنٹ مسلم ایمپلائز ویلفیر اسوسیشن ( کے ایس جی میوا)شاخ شیموگہ کاافتتاح14 جنوری 2023 کو منعقدکیاگیاہے،اس افتتاحی تقریب کے دوران اسوسیشن کی جانب سے پرائمری اور ہائی اسکول کے اساتذہ کیلئے ایک روزہ کارگاہ کابھی انعقادکیاگیاہے،جس میں ضلع کے مختلف اسکولوں میں تدریسی خدمات انجام دے رہے اردو اساتذہ کیلئے این ای پی کی تربیت دی جائیگی۔اس بات کی اطلاع اسوسیشن کے صدر ڈاکٹر سید ثناء اللہ نے دی ہے۔انہوں نے اپنے اخباری بیان میں بتایاہے کہ14 جنوری 2023کو شیموگہ شہرکے یونیٹی ہال میںصبح10 بجے تا شام30.4 بجے تک یہ کارگاہ منعقدکی گئی ہے۔کارگاہ میں اساتذہ کیلئے تربیتی اجلاس کاانعقادکیاگیاہے جس کاافتتاح ڈی ڈی پی آئی سی آر پرمیشورپا کرینگے۔اس جلسے کی صدارت اسوسیشن کے ضلعی صد ڈاکٹر سید ثناء اُللہ انجام دینگے ۔مہمان خصوصی کے طورپر کے ۔ایس ۔جی میواکے ریاستی صدر کے، عبدالرحیم اور کے ایس جی میواکے بانی صدرمحمد سلیم ہنچن منی،ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹرسید اسماعیل پاشاہ ،ریاستی نائب صدر ڈاکٹر ریاض محمود ، بنگلورو یونیورسٹی کےڈاکٹر محمد فاروق،بی ای او ناگراج پی،ڈائٹ کے سینئرلکچرر فاطمہ بی ،ٹی آئی کی شرکت ہوگی ۔خصوصی مہمان کے طورپر روزنامہ آج کا انقلاب کے ایڈیٹر مدثراحمدکی شرکت ہوگی۔تمام سرکاری مسلم ملازمین وافسروں کو اس خصوصی اجلاس میں شرکت کی دعوت ہے۔